ایس ای سی پی کے افسر کی گمشدگی، تحقیقات شروع ہو گئیں

اسلام اآباد(پی این آئی)ایس ای سی پی کے افسر کی گمشدگی، تحقیقات شروع ہو گئیں۔اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ساجد گوندل کے لاپتہ ہونےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ

تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں 2 اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال اور ایس پی رورل فاروق امجد بٹرکی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ مغوی کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مغوی کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close