اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، کیاایجنڈا زیر بحث آئے گا؟ قومی اسمبلی کا اجلاس 7ستمبر بروز پیر سہ پہر چار بجے طلب کرلیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، فیٹف سے متعلق دونوں بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سپرد کرنے کی قرارداد کی منظوری لی جائیگی ،آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا
مشترکہ اجلاس بھی طلب کیاجارہا ہے ۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس سات ستمبر پیر سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ۔ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل چون کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے۔ اجلاس قومی اسمبلی کا چھبیسواں،تیسرے پارلیمانی سال کا دوسرا اجلاس ہوگا۔ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس بھی ہو گا جس میں ایوان زیر یں اور مشترکہ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی وضع کی جائے گی ، اس بارے میں اپوزیشن جماعتوں میں رابطے ہوئے اور مشاورتی اجلاس کی تاریخ اور وقت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں