امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پاکستان بدری کے لیے وزارت داخلہ کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام اآباد(پی این آئی)امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پاکستان بدری کے لیے وزارت داخلہ کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا۔امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے وزارتِ داخلہ کا ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سنتیھا رچی کی جانب سے وزارتِ داخلہ کے 2 ستمبر کے

آرڈرز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویزا درخواست کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، مگر وزارتِ داخلہ نے کوئی وجہ بتائے بغیر میری ویزے کی درخواست مسترد کر دی۔سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ ویزے کی درخواست مسترد کرنے کا آرڈر جنرل کلازز ایکٹ اور ویزا پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ ویزے سے متعلقہ تمام دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارتِ داخلہ نے توسیع مسترد کی،وزارتِ داخلہ نے نہ سنا، نہ اپنے حکم میں وجوہات کا ذکر کیا، میرے خلاف حکم جاری کرنے سے قبل مجھے سنا جانا میرا قانونی حق ہے۔سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ اسپانسر کی تبدیلی کی وجہ سے ورک/ بزنس ویزے کے لیے ایک اور درخواست دی، کورونا کی وباء کی وجہ سے میری نئی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا کہ میں نہ ریاست مخالف، نہ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، میں نے بھی پاکستان میں کیس کیئے ہوئے ہیں، میرے خلاف بھی کیس چل رہے ہیں۔سنتھیا ڈی رچی کا مزید کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع نہ دینے سے عالمی سطح پر تاثر جائے گا کہ وزارتِ داخلہ جان بوجھ کر کیس کی پیروی سے روک رہی ہے۔امریکی شہری کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے حکم جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں