سیاست نہیں، کراچی کو کام چاہیے، وزیراعظم عمران خان کے قریب ترین کابینہ رکن نے اہم اشارے دے دیئے

کراچی(پی این آئی)سیاست نہیں، کراچی کو کام چاہیے، وزیراعظم عمران خان کے قریب ترین کابینہ رکن نے اہم اشارے دے دیئے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے، اس وقت کراچی سیاست نہیں صرف کام چاہتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی کا ایک بڑا مسئلہ بجلی کا بھی ہے، مراد علی شاہ سے بھی بجلی کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ اب سنجیدگی سے کے الیکٹرک کے بارے میں سوچنا ہوگا، سپریم کورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنجیدگی سے یہ آپشن بھی دیکھنا ہوگا کہ کے الیکٹرک موجودہ انتظامیہ کے پاس رہنی چاہیے یا یہ ذمہ داری حکومت لے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹی کراچی کے لئے کام کرنے کو تیار ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی کہ شہباز شریف کے دل میں کراچی کے شہریوں کا درد جاگا ہے، وہ الیکشن کے بعد پہلی دفعہ کراچی آئے تھے اور یہاں کے شہریوں کی اشک شوئی کے بجائے سیاست کرکے چلے گئے۔اسدعمر کاکہنا تھا کہ پورے پاکستان نے تاریخی مناظر دیکھے شہباز شریف نے کیسے زرداری کو کراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اس وقت سیاست نہیں چاہتا، یہ شہر بیانات نہیں زمین پر ایکشن دیکھنا چاہتا ہے،سارے پاکستان کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں ان کی جانب سے ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کیلئے 802؍ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close