راولپنڈی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ، رنگ روڈکی تعمیر ، 50ارب روپے کے میگا منصوبے میں بڑی پیش رفت

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کیے

گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے،رنگ روڈ بننے سے شہریوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں طے کردہ ٹائم لائن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر 10منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سردار عثمان بزدار نے پی پی پی پراجیکٹ کے لیے پراسیس مدت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی موڈ میں منصوبوں کو جلد سے جلد آن گراونڈ ہونا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close