پرائمری سکول 15 ستمبر سے نہیں کھلیں گے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے وجہ بتا دی

اسلام اآباد(پی این آئی)پرائمری سکول 15 ستمبر سے نہیں کھلیں گے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے وجہ بتا دی۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بتدریج شروع کرنے

کے بارے میں تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ ہے کہ اس مہینے کی پندرہ تاریخ سے نویں اور ا س سے اوپر کی کلاسیں دوبارہ شروع کی جائیں، صورتحال کےتناظر میں ایک ہفتے بعد چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسیں شروع کی جاسکتی ہیں اور اگر صورتحال بہتر رہتی ہے تو تیس ستمبر سے پرائمری کی سطح کے سکول کھولنے کی تجویز ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔ شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو قواعد و ضوابط پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close