اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سمیت رواں سال موسم سرماکی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روزاسپیشل کلاسزلگائی جائیں تاکہ کورونا وبا میں تعلیمی نقصان کا ازالہ کیاجائے۔اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن اسپیشل تیاری کرائیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی کلینڈر کے مطابق فریم ورک کی تیاری کریں جب کہ 15ستمبرسے اسکول کھولنے کاحتمی فیصلہ7ستمبرکوہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں