کراچی کے شہریوں کے دکھوں کا مداوا کون کرے گا؟ میئر وسیم اختر کی جگہ کس کو مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، افتخار شلوانی اس وقت سیکریٹری بلدیات سندھ ہیں۔افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں کچھ روز قبل ہی اس عہدے سے

ہٹایا گیا تھا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close