نقصان کا ازالہ ہو گا، حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونیوالے خاندانوں کو بڑی یقین دہانی کرا دی

صوابی(پی این آئی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ حکومت حالیہ بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے،حکومت بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ،مشکل وقت میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے لوگوں کے جان اور املاک کا نقصان پہنچا ہے، اس ضمن میں وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان سے بھی رابطہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہقومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلا رہے ہیں،قومی اہمیت کی قانون سازی پر ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے،ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے،امید ہے ایف اے ٹی ایف کے لے قانون سازی میں اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قومی نوعیت کے معاملات پر اپوزیشن اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا وقت کااہم تقاضاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close