کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا،صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، 5دن میں صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
ہوگیا ہے صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 13ہزار 45 تک جاپہنچی جن میں سے اب تک 11ہزار 8سو 61صحت یاب جبکہ ایک سو 43جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک سب سے زیادہ کیسز ضلع کوئٹہ میں 9ہزار 5سو 28رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ کل کیسز کے 74فیصد ہیں۔ 31اگست سے 3ستمبر تک ضلع کوئٹہ میں ایک سو 51کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کوئٹہ کے بعد ضلع کیچ میں 3سو 94کیسز کے دوسرے، خضدار میں 3سو 56کیسز کے ساتھ تیسرے، جعفرآباد میں 3سو 36کیسز کے ساتھ چوتھے، لسبیلہ میں 2سو 80کیسز کے ساتھ پانچویں اور مستونگ میں 2سو 46کیسزکے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ کورونا کے باعث جاں بحق افراد میں سب سے زیادہ 60سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں جن کی تعداد 77ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں