حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستان میدان میں آگیا،ایسا اعلان کر دیا کہ عالم اسلام خوشی سے جھوم اٹھا

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاہے کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے ہر

مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نےسعودی عرب کےسفیرنواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close