مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کورونا وبا کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے حفاظتی اقدامات کے تحت کھولے جائیں گے، تعلیمی اداریکھولنے ضروری ہیں اور احتیاط بھی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے
مرحل یمیں یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجزکا اجرا کیاجائے گا جس کے بعد ڈگری کالجز، ہائی اسکولوں میں بڑی کلاسزکا مرحلہ وار آغاز کیا جائے گا۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے آزادکشمیر میں کورونا نہیں پھیل سکا اور 24گھنٹے میں کوروناکا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ آزادکشمیر میں کورونا سے65افرادجاں بحق ہوئے جبکہ کل2306افراد متاثر ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں