پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اپوزیشن سےاتحاد کر لیں تو خان صاحب سے جان چھڑانا مشکل نہیں،سابق پارلیمنٹیرین نے بڑا دعویٰ کر دیا

جھنگ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرام نے کہا ہے کہ تحریک کے انصاف ناراض ارکان اور اپوزیشن اتحاد کرلے تو خان صاحب سے جان چھڑانا مشکل نہیں ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات بہت زیادہ ہیں، دونوں

بڑی جماعتیں مولانا کو بھی دھوکا دے چکی ہیں۔اب دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے کو وضاحتیں دے رہے ہیں،سب اتحاد کر لیں ان میں اتنا دم نہیں ، سب ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں ،بس رونق لگانے کے لیے ایسی ملاقاتیں کر لیتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close