کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’پانامہ‘‘ کی طرز پر عاصم سلیم باجوہ پرکرپشن کے الزامات لگنے کے بعد ان کا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیناخوش آئند ہے، مکمل تحقیقات میں بیگناہی ثابت ہونے
تک عاصم سلیم باجوہ کو ’’سی پیک‘‘ کاعہدہ بھی چھوڑ دینا چاہیے ۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں ’’وائس آف جرمنی ‘‘ـ کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ خودوزیراعظم نے ا ن سے استعفیٰ طلب کیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بقول عاصم سلیم باجوہ اگرمعروف سینئر صحافی احمد نورانی نے ان کے اثاثوں کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے تو عاصم سلیم باجوہ ’’فوراً‘‘ اس کے خلاف ’’ہتک عزت‘‘ کا دعویٰ دائر کریں تاکہ نہ صرف’’ سی پیک ‘‘بلکہ صوبہ بلوچستان میں عاصم سلیم باجوہ کی سدرن کمان کے سربراہ کے حوالے سے بھی معاملات بے غبار ہوں ۔ جے یو آئی کے رہنمانے کہا کہ سینئر صحافی احمد نورانی کے انکشافات مشہور زمانہ ’’پانامہ‘‘ کیس سے بڑی حد تک مماثلت رکھتے ہیں کیااب انصاف فراہم کرنیوالے ادارے اس کیس کی چھان بین اور تحقیقات میں بھی وہی پھرتی، تیزی اور انداز اپنائیں گے تاکہ ’’تحریک انصاف‘‘ کے دور میں ’’انصاف‘‘ کا کچھ توبول بالا ہوسکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں