وزیراعظم عمران خان نے دو سال زبردست حکومت بھی کر لی وزیروں کے درجن بھر سکینڈلز بھی بھگت لیے‘ یار دوستوں نے اربوں بھی کما لیے،اپوزیشن کو بھی جیل کروا دیااور ۔۔معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار رئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔جناب وزیر اعظم دو سال حکومت کر کے دیکھ چکے‘ زبردست حکومت بھی کر لی ‘ وزیروں کے درجن بھر سکینڈلز بھی بھگت لیے‘ یار دوستوں نے اربوں بھی کما لیے‘ اپوزیشن کو بھی جیل کروا دیا ‘ میڈیا کو بھی تیر کی طرح سیدھا کر دیا ‘ بھائی لوگوں سے ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کو ڈرا دھمکا بھی لیا ‘

تین چار اینکرز کے ٹی وی شوز بھی بند کروا لیے‘اشتہا رات بھی بند کروا کے دیکھ لیا‘ ایک دو میڈیا مالکان بھی جیل پہنچا دیے۔اب صدارتی نظام کے گیت بھی گارہے ہیں‘ پھر بھی عوام میں مقبولیت مسلسل گررہی ہے۔ سمجھ نہیں آرہی کہ ایسا کیا خاص کریں کہ عوام ‘ٹی وی چینلز‘ اینکرز‘ کالم نگاروں اور اخبارات میں بلے بلے نہ سہی لیکن سوشل میڈیا پر ہی ہلکی ہلکی ڈھولکی بجتی رہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close