’’ ہم کبھی نہیں جان سکتے کہ کچھ لوگ ہمارے امن کیلئے کیسی قیمت چکاتے ہیں‘‘ شاہد آفریدی کا شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ناصر خالد کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین‎

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر کپتان شاہد خان آفریدی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر خالد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’درد کا نشتر ہے،

جو خبر بن کر رگ و پے میں اتر جاتا ہے، جوان جسموں پر اوڑھی خاکی وردیاں جب اپنے ہی لہو میں نہاتی ہیں تو پیچھے رہ جانے والوں کے آنسو کون گن سکتا ہے؟ اپنی زندگیوں کے زیروبم میں مبتلا ہم کبھی جان نہیں سکتے کچھ لوگ ہمارے امن کی کیسی قیمت چکاتے ہیں‘‘۔انہوں نے پیغام کے آخر میں ’’ہم شہدا کے مقروض ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ ۔ وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان جب ملک پر کوئی بھی آنچ آتی ہے تو وہ اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے، ایسا ہی کچھ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید نے کیا، وہ پاکستان کے امن و امان کے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close