اسلام آباد( آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، نیب بدعنوانی کے خلاف جہاد کر رہی ہے ۔ سال2018 اور2019 میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ جمعہ کو چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح68.8 فیصد ہے جبکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے مختلف شعبوں کو فعال بنایا گیا ہے، نیب کو 2019میں53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں ۔ نیب نے 42 ہزار760 شکایات کو نمٹا دیا ہے اور2018میں48 ہزار591 شکایات میںسے41 ہزار414 نمٹائے گئے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ 2سال میںبدعنوان عناصر سے363 ارب روپے برآمد کئے گئے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں