کراچی(این این آئی)سربراہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، اسے دانا نہیں دیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے حقوق جب تک بحال نہیں ہوں
گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان پیش کیا ہے، صوبہ تو خود مختار ہوگیا لیکن ٹائونز اور مقامی حکومتیں خود مختار نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پراونشنل فنانس کمیشن بنایا جائے جس سے نچلی سطح پر پیسہ منتقل ہواور18 ٹائونز کے نظام کو بحال کیا جائے تو مسائل حل ہوں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو خیرات کی ضرورت نہیں اس شہر کے حقوق بحال کیے جائیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں