ایک صوبے نےتعلیمی ادارے اکتوبر کے وسط تک کھولنے کی تجویزپیش کر دی، پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز، بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولز کھولے جائیں

کراچی(این این آئی)سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں اکتوبرکے وسط تک اسکولزکھولنے کی تجویزدی ہے،پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولے جائیں،سندھ کے محکمہ صحت کی تیاری مکمل ہے،7ستمبرکے اجلاس

میں سندھ حکومت یہ تجاویزدے گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعذراپیچوہونے بتایا کہ اسکولزکھلنے کے بعدبچوں کی ٹائیفائیڈکی ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسکولز اورکالجزکھلنے کے بعدانفیکشن ریٹ بڑھ سکتاہے۔ وزیرصحت نے بتایا کہ سندھ حکومت کو تجویز دی ہے کہ پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولے جائیں۔ انھوں نے وضاحت دی کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے میں کم از کم6،6دن کا وقفہ دیا جائے،اکتوبر کے وسط تک سندھ میں اسکولز کھولنے کی تجویز دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تجویز یہ بھی ہے کہ کلاسز طالبعلموں سے مکمل نہ بھری جائیں اور بچوں کی تعداد کم رکھی جائے۔ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہاکہ یومیہ 6ہزارٹیسٹ کررہے ہیں،بارشوں کی وجہ سے ٹیسٹ کم ہوئے ہیں،مثبت کیسز کی شرح 1فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں آئسولیشن بیڈز کی تعداد میں کی ہے جبکہ وینٹی لیٹرزکی تعداد بڑھارہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں