غیر ملکی شہری کس کی مدد سے پاکستان کے ویزے غیر قانونی طور پر حاصل کرتے رہے؟ وزارت داخلہ میں بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)غیر ملکی شہری کس کی مدد سے پاکستان کے ویزے غیر قانونی طور پر حاصل کرتے رہے؟ وزارت داخلہ میں بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجراء میں بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، سیکریٹری داخلہ نے غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجراء کی تحقیقات کے لیے کمیٹی

بنادی۔وزارت داخلہ نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ سنتھیا رچی کو بزنس ویزا خلاف قانون ملا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بد عنوانی وزات داخلہ اور پاسپورٹ آفس کے متعلقہ دفاتر میں سامنے آئی، 2018 اور 2019 میں جاری تمام بزنس ویزوں کی تصدیق ہوگی۔سیکڑوں غیرملکیوں نے مبینہ طور پر بوگس کاغذات پر بزنس ویزے حاصل کیے، غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجرا میں پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے انچارج ڈپٹی سیکریٹری طارق علیم ہوں گے، جبکہ انکوائری افسر 10 دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کا حکم امریکی شہری سنتھیارچی کو دیئے گئے بزنس ویزے کے پس منظر میں سامنے آیا، وزارت داخلہ نے عدالت میں اعتراف کیا تھا سنتھیا رچی کو بزنس ویزا خلاف قانون ملا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں