کراچی (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پائوں میں فریکچر ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پائوں میں چوٹ آئی ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کامشورہ کیا ہے۔ذرائع بلاول ہائوس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے بائیں پاں میں فریکچر ہوا ہے، ہیئر لائن فریکچر ہونے سے بلاول بھٹو کو تکلیف
کاسامناہے، تکلیف کی وجہ سے آرتھو پیڈک سرجن نے چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاس اسلام آباد میں ہوگی جس کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں