اب ملے گا سب کو انصاف، وزارت قانون نے 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا

اسلام آباد (این این آئی) وزارت قانون وانصاف نے ملک بھر میں 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق اس وقت ملک میں کل 24 احتساب عدالتیں کام کر رہی ہیں،منصوبہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ترجمان وزارت قانون

کے مطابق منصوبے کو جلد ہی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق وفاقی حکومت احتساب کے عمل کو تیزی سے آگے لے جا رہی ہے، جس کے لیئے ان عدالتوں کا قائم ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں