پاکستان کے کن علاقوں میں ڈینگی وبا کا خدشہ، انتظامیہ نے ہسپتالوں سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈینگی بخار کے خدشے کے پیشِ نظر اسپتالوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈینگی مریضوں اور متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ اسلام آباد میں

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا انٹر کیا جائے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال عملے کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون ہونے چاہئیں اور اسپتال میں تعینات کمپیوٹر آپریٹرز کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اسپتال کا عملہ ڈینگی ایپ انسٹال کرے اور مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں