شہباز شریف کو کون سی ذمہ داری ملنے والی ہے؟ کراچی میں کہا کہ موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنادوں گا، کس جانب اشارہ دیدیا ؟

کراچی (آئی این پی) اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنادوں گا،وزیراعظم فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں اور تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں ،بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو

فوری امداد دی جائے۔ بدھ کو ناظم آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو اپنی گود میں لینے والے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 160ارب روپے کا اعلان کیا لیکن ایک دھیلا خرچ نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں اور تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں ،بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری امداد دی جائے، جن کے گھر تباہ ہوئے، ان کے گھروں کی فوری تعمیر کی جائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جو شہر قائداعظم اور مادر ملت کا شہر ہے وہاں بھی وزیراعظم کو آنے کی توفیق نہ ہوئی اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو وہ پہلی فرصت میں کراچی آتے۔ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ شہر میں تاریخی بارشیں ہوئیں، شہر سمندر بن گیا، پورے پاکستان کی ہمدردیاں آپ کو پہنچانے آئے ہیں، بیشتر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اندرون سندھ میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔شہبازشریف نے کہا کہ میں نے الیکشن میں کہا تھا کہ کراچی سے گندگی 6 ماہ میں صاف کراوں گا اور سڑکیں بنوانے سے متعلق 1 سال کا ٹائم فریم دیا تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کراچی کیلئے کیا کیا؟ مجھے موقع ملا تو کراچی کو لاہور نہیں پیرس بناوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close