نیب نے بڑے مقدمات کے لیے کن بڑے وکیلوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا لیا، کون سے ماہرین تفتیش میں شامل کیے جائیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)نیب نے بڑے مقدمات کے لیے کن بڑے وکیلوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا لیا، کون سے ماہرین تفتیش میں شامل کیے جائیں گے؟قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہائی پروفائل مقدمات میں تجربہ کار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی جانب سے نیب

تقرریوں سے متعلق کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ نیب ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلا کی خدمات حاصل کرے گا اور وہ وکلا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کی استعدد کار بڑھانے کیلئے تربیت کروائی جائے گی اور پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائیگا۔رپورٹ میں چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ ریجن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں، وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلئے نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین، فرانزک لیب کے نمائندہ کو شامل کیا جائے گاجب کہ اسٹاف کو فرانزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close