پنجاب پولیس کے مزے ہو گئے، کون سے الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ملیں گے؟ کتنے فیصد کا فائدہ ہو گا؟

لاہور(پی این آئی):پنجاب پولیس کے مزے ہو گئے، کون سے الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ملیں گے؟ کتنے فیصد کا فائدہ ہو گا؟ پنجاب پولیس نے افسران اور ملازمین کا ڈیلی فکسڈ الاؤنس بقیہ 20 فیصد بھی تنخواہوں کے ساتھ جاری کر نےکا اعلان کر دیا۔اے آئی جی فنانس کی طرف سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو لکھے گئے مراسلے

میں کہا گیا ہے کہ 20 دنوں کے لیے 20 فیصد ڈیلی فکسڈ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا جس میں یکم جولائی 2020 سے اضافہ ہوگا، ڈیلی فکسڈ الاؤنس تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملے گا جس میں ٹریفک اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کاا سٹاف بھی شامل ہے جب کہ بقایا جات اور اضافہ شدہ رقم تنخواہوں کے ساتھ منسلک کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close