کراچی(پی این آئی)سابق میئر نے کراچی کی تقسیم کا نیا فارمولہ پیش کر دیا، لوگ سوچ میں پڑ گئے، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ صرف تجاوزات ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، شہر کو 18 ٹاؤن اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیا جائے۔احتساب عدالت کے باہر میں میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو پیکیج دینا ایسے ہے جیسےمزدور کو تنخواہ کے بجائے بریانی کا پیکٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان دورۂ کراچی میں صرف پیکیج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گجر نالے کے دونوں اطراف سروس روڈ بنالیں اس پر کوئی قبضہ نہیں کرے گا،جبکہ یہ سروس روڈ نالوں کی صفائی کے لیے استعمال ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں