لاہور (پی این آئی)ن لیگ کے ایک بڑے لیڈر کے خلاف تحقیقات شروع، نیب نے دوسرے کو طلب کر لیا،سرکاری افسران کو بھی طلبی کے نوٹس جاری ہو گئے، نیب لاہور نےپاکستان مسلم لیگ(ن)کےرہنما اورسابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بیرون ملک چاول کی برآمدات میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کی شکایات
پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔راناثنا10، ناہرا برادران11 ستمبر کو طلب،مہنگے پودے خریدنے پر سابق ڈائریکٹرپی ایچ اےکیخلاف تحقیقات کاآغاز کردیا گیا،نیب نےخواجہ آصف کی مبینہ کمپنی طارق میراینڈکمپنی کےلائسنس پرکاروباری تفصیلات طلب کی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سےطارق اینڈکمپنی سےبرآمدات کا کاروبار کرنے والے تمام افراد طلب کیاگیا ہے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو10ستمبر جبکہ ناہرابرادران کو 11ستمبر کو طلب کیاگیاہے۔ اظہر قیوم ناہرا اور مدثر قیوم ناہرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیارہ ستمبرکو صبح گیارہ بجے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں۔دوسری جانب پی ایچ اے لاہور کی جانب سے کروڑوں روپے کے مہنگے پودے خریدنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد پر مہنگے داموں پودے خریدنے کا الزام ہے۔ لاہور میں 600 روپے والا پودا 2890 روپے میں خریدا گیا۔پودے خریدنے کے لیے کنسلٹنٹ کی بھی خدمات نہ لینے کا الزام ہے۔ سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد کیخلاف متعدد کمپنیوں کو ٹینڈر جاری نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں