نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آکر سرپرائز دے سکتے ہیں ، سپریم کورٹ کا ایک حکم نواز شریف کیلئے سیاسی مشکلات کھڑی کر دے گا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان واپس آسکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد

نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آکر سرپرائز دے سکتے ہیں کیونکہ اگر سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا کہ نوازشریف ایک بار واپس آئیں تو ن لیگ کے تاحیات قائد کیلئے سیاسی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے نوازشریف واپس آکر دوبارہ عدالتوں کا سامنا کریں اور عدالتوں سے درخواست کریں کہ علاج کیلئے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا ۔بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کے سیاسی تابوت میں آ خری کیل ٹھونکے جانے والا ہے حکومت اب دوبارہ کبھی زندگی بھر اقتدار میں نہیں آ سکتی قوم ان کو آنے والے ہر الیکشن میں مسترد کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایف ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری شکیل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہر شہری کے دل کی آواز ہے کہ موجودہ حکومت ہمیشہ کے لیے ملک کی جان چھوڑ دے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمرانوں نے باعزت طریقہ سے ملک کی جان نہ چھوڑی تو عوام ان کو خود نکال دے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اب راہ فرار کی اجازت نہیں ملے گی قمرزمان کائرہ نے جیالوں کو کہا کہ نوجوان آنے والے الیکشن کی تیاری شروع کر دیں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close