پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو سہولت دینے کے لیے کونسا سرچارج وصول نہ کرنے کی سفارش کر دی؟

اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں صارفین سے مزید نیلم جہلم سرچارج وصول نہ کرنے کی سفارش کر دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی اے سی نے چیئرمین واپڈا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے اتفاق کیا کہ نیلم جہلم سرچارج منصوبے کی تکمیل

اور سال 2015 میں نوٹیفکیشن کی میعاد ختم ہونے کے باوجود بجلی کے بلوں میں عائد کیا جارہا ہے، متفقہ طور پر سفارش کی گئی کہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے مزید نیلم جہلم سرچارج وصول نہیں کیا جانا چاہیئے کیونکہ یہ منصوبہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close