بانی ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات درست ثابت ، برطانوی عدالت نے سخت ترین سزا سنا دی

لندن (پی این آئی) بانی ایم کیو ایم کو برطانوی عدالت نے سخت سزا سنا دی، عدالت کی جانب سے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ الزامات پر الطاف حسین کو 44 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو برطانیہ میں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ

الطاف حسین پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس پر برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔برطانوی عدالت نے الطاف حسین کو 44 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے 1995 سے 2015 تک برطانیہ کے شہری ہونے کے باوجود کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ الطاف حسین کے ماہاںہ اخراجات 50 ہزار پاونڈز تک ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی ٹیکس نہیں جمع کروایا گیا۔ عدالت میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ الطاف حسین کے اخراجات عطیات کی رقم سے پورے کیے جاتے تھے، اس لیے اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔ لیکن عدالت نے وکیل کا موقف مسترد کر کے الطاف حسین پر 20 لاکھ پاونڈز یعنی 44 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں الطاف حسین کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں