اچھا وقت آنیوالا ہے، عوام کا اعتماد بڑھ گیا، کتنے فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا؟ تازہ ترین گیلپ سروے آگیا

لاہور (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد بڑھنے لگا، گیلپ پاکستان کے سروے میں 55 فیصد لوگوں کی رائے میں حکومت اب درست سمت میں گامزن ہے، کاروباری طبقے کی اکثریت نے بھی آنے والا وقت اچھا ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف

کی حکومت کی کارکردگی اور سے جڑی امیدوں کے حوالے سے ایک سروے کروایا گیا ہے۔سروے کے دوران عام عوام اور کاروباری طبقے سے رائے طلب کی گئی۔ سروے کے دوران عوام سے سوال کیا گیا کہ آیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سمت اب درست ہے یا نہیں۔ اس سوال کے جواب میں 55 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حکومت اب درست سمت میں گامزن ہے، انہیں امید ہے آنے والا وقت اچھا ہوگا۔سروے کے دوران 45 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کی رائے میں حکومت کی سمت اب بھی درست نہیں ہے۔سروے کے دوران کاروباری برادری سے بھی ملک کے موجودہ حالات اور حکومت کی پالیسیوں سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ سروے کے دوران کاروباری طبقے کی اکثریت نے کہا کہ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ آنے والا وقت اچھا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی، جس سے معیشت بھی بہتر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close