کراچی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کو 3 سال میں مکمل بدل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں کے ساتھ ملاقات میں سپہ سالار نے باور کروایا کہ کراچی کی حالت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ کراچی میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور معاملا ت زندگی
اجیرن اور مفلوج ہوچکا ہے، جس کے پیش نظر سیاسی قیادت سمیت فوجی قیادت نے بھی کراچی کا رخ کر رکھا ہے تاکہ کراچی کو سیلاب اور معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔جنرل قمر جا وید با جوہ کراچی کے دوروزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے تمام صورت حال کا بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور تمام کراچی کا ہوائی معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے امدادی کاموں میں تیزی کی تا کید بھی کی تھی۔کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سپہ سالار نے یقین دہانی کروائی اور ہرممکن کوشش اور مدد کرنے کی نوید بھی سنائی۔اس ضمن میں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف سےملا قا ت کی اور ان سے کراچی کےحالات کاشکوہ کیااور بتایا کہ سیلاب میں رہی سہی کسر بھی نکل گئی ہے۔سپہ سالار نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ جلد کراچی کی صور حال کو بہتر کیا جا ئے گا، کراچی کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنے کے لیے تین سال کا عرصہ درکار ہے ،جس کودرست سمت میں گامزن کیاجائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی کل کراچی جائیں گے اور متا ثرین کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔ خیال رہےکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کراچی میں دورے پرہیں جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سرجو ڑرکھا ہے تاکہ کراچی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں