’’ میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا‘‘ شہباز شریف کا کراچی میں پرتپاک استقبال ‎

کراچی (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،شہریوں نے ان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے ،اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف

کا ملک ہے ۔ جب علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ کر پیش ہو جائیں گے ۔ صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ پورا ملک مسائل کا شکار ہے ، اپوزیشن فعال کب ہو گی ؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close