اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز ہو گئے، بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،مشترکہ ایجنڈے پر کام جاری

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنما ئوں کے درمیان ہو نے والے ٹیلی فونک را بطے میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی بلکہ دونوں رہنمائوں

نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں بارش سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس سلسلے میں اقداما ت کی بجا ئے پا کستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی حریفوں کو نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close