پاکستان ٹیلی وژن میں آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر دو چھوٹے ملازمین برطرف، سینئرز کو وارننگ لیٹر جاری، سٹینڈنگ کمیٹی نے رپورٹ مسترد کر دی، غلطی برابر ہے تو سزا برابر کیوں نہیں؟

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے پاکستان کا غلط نقشہ چلانے پر پی ٹی وی حکام کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو معاملے پر دی گئی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ ایم ڈی پی ٹی وی عامر منصور نے بتایا کہ تحقیقات کی روشنی میںدو افراد کو نوکری سے فارغ کیا گیا اور تین افراد کو

وارننگ لیٹر جاری کیے گئے۔ اراکین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب جرم ایک ہے اور کوتاہی کا ارتکاب کیا گیا تو سزا بھی یکساں ہونی چاہیے تھی، جن لوگوں نے پروگرام بنایا انہیں وارننگ دی گئی اور جنہوں نے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا انہیں فارغ کر دیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اراکین کمیٹی کے سوالات کے تفصیلی جواب اور پی ٹی وی پروگرام کی مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریف کیا جائے۔بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر سید شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی ، ایم ڈی پی ٹی عامر منظور، چیئرمین پیمرا محمد سلیم، ڈی جی پی آئی او، ڈی جی پی آئی، ای ڈی اے پی پی، کنڑولر ایس آر بی سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close