پاکستان نے شمالی کوریا کی80اہم شخصیات اور 75اداروں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی ۔قومی موقر نامے دنیا کے مطابق پاکستان نے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی ۔ وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ اہم حکومتی شخصیات اور اداروں کی ایک مجموعی فہرست جاری کردی ہے ۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کو ہر قسم کے ہتھیاروں اور مواد کی سپلائی، فروخت اور ترسیل پر پابندی ہوگی، ہر طرح کے مالیاتی اور دفاعی تعاون پر بھی پابندی ہوگی، شمالی کوریا کے جہازوں، سفارتکاروں، حکومتی اہلکاروں اور ورکرز کے علاوہ کسی بھی شمالی کورین شہری کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ شمالی کوریا کی حکومت اور ورکرز پارٹی کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔ ان پابندیوں کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں جولائی 2020 میں کی جانے والی ترامیم کے بعد کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے ایس آر او جاری کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close