’تو مینوں کال نہیں کردا،میں تیرے دفتر آ کر تیرے سٹاف دے سامنے جُتیاں مارنیا سی،ایڈ تو ایس پی، والدہ کا پولیس افسر بیٹے سے محرم میں سخت ڈیوٹی کے دوران کال نہ اٹھانے پر دلچسپ شکوہ‎

اسلام آباد (پی این آئی )یوم عاشورہ کے جلسے جلوس میں سیکورٹی کے دوران ،پاک فوج ، فرنیٹیر کور ، پولیس لیویز سمیت ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے جو قابل تعریف ہیں ، تاہم اس دوران ایک دلچسپ واقعہ ایس پی حسن جہانگیر نے شیئر کیا جس میں

وہ والدہ کا بیٹے کو فون نہ کرنے کا محبت بھرا شکوہ صارفین کیساتھ ٹویٹر پر شیئر کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میں محرم کی ڈیوٹی کے دوران اپنی والدہ کو دو دن تک فون نہیں سکا ،جب میری ان کیساتھ بات ہوئی تو انہوں نے مجھے یہ کہا ہے کہ ’’ تو مینوں ان کال وی نہیں کردا ‘‘ تیرے دفتر آکے تیرے سٹاف دے سامنے جتیاں مارنی سی ، ایڈا تو ایس پی ۔ ایس پی جہانگیر کی جانب سے شیئر کیا گیا پیغام کو لوگوں نے پسند کیا اور انہیں محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی ایمانداری سے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کی والدہ کیلئے اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعائیں بھی دی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close