بڑی جماعت کے بڑے لیڈر کراچی پہنچ گئے، وفاقی حکومت کو کراچی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا وعدہ یاد دلا دیا، کراچی کے مسائل پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

کراچی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوا ہے توسیاست نہیں کرنی چاہیے، بارشوں نے کراچی شہرکوبہت متاثرکیا ہے،حکومت کراچی میں بارش کے متاثرین کومعاوضہ دے۔ بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے کہا کہ کراچی کے حالات دیکھ کریہاں آیا ہوں، کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوا ہے توسیاست نہیں کرنی چاہیے، بارشوں نے کراچی شہرکوبہت متاثرکیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کہا تھا کراچی کے لیے اربوں روپے فنڈزدیں گے اورحکومت کراچی میں بارش کے متاثرین کومعاوضہ دے۔ اس سے قبل شہبازشریف دو روزہ دورے پراحسن اقبال اورمریم اورنگزیب کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close