کراچی میں آج انگلی اٹھے گی؟ افسروں کی شامت آئے گی؟ معطلیاں ہوں گی؟ شعر و شاعری بھی ہو گی؟ کون بڑا لیڈر آج کراچی پہنچے گا؟

لاہور(پی این آئی):کراچی میں آج انگلی اٹھے گی؟ افسروں کی شامت آئے گی؟ معطلیاں ہوں گی؟ شعر و شاعری بھی ہو گی؟ کون بڑا لیڈر آج کراچی پہنچے گا؟، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف پارٹی وفد کے ہمراہ آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ذرائع کےمطابق شہبازشریف

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات شام چار بجے بلاول ہاؤس میں ہوگی۔شہباز شریف بارش سے متاثرہ علاقوں کا بھی جائزہ لیں گے اور عوام سے بات چیت کر کے ان کے مسائل بھی جانیں گے۔ شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ن لیگ کی مقامی قیادت کو کراچی میں ریلیف سرگرمیوں کی ہدایات دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران کراچی شہر ڈوب گیا تھا جہاں تاحال بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مختلف این جی اوز کی جانب سے بھی متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ن لیگ کے مرکزی نائب صدر نے بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ شہبازشریف نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکلات سے دوچار پاکستانیوں کی مدد ہم سب کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کراچی کے دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ شب ہی کراچی کے دورے پر پہنچے ہیں اور انہیں کور ہیڈ کوارٹرز میں شہرکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا اور انہیں حالیہ بارشوں اوراربن فلڈنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہر کے انفراسٹرکچرمسائل نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ قدرتی آفت نے بڑے شہروں کو آئندہ مستقبل میں تباہی سے بچانے کا موقع فراہم کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ عوامی نوعیت کی جگہوں اور زیادہ متاثرہ علاقوں پرکام کوترجیح دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں