پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، چائنیز کمپنی پاکستان میں کتنے ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی؟کن کن شہروں میں بسیں چلائی جائیں گی؟وفاقی وزیر نے تفصیل بتا دی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ چائنیز آٹو موبائل کمپنی سکائی ویل پاکستان میں 50 ملین ڈالر انویسٹ کرے گی، خبر میں فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پچاس ملین

ڈالر کی سرمایہ کاری پہلے فیز میں ہوگی، دوسرے فیز میں بسیں پاکستان میں بننا شروع ہوں گی، پاکستان میں الیکٹرک بسیں رواں سال سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرک بسیں اسلام آباد اور لاہور میں چلیں گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close