پیپلز پارٹی دوسری اپوزیشن جماعتوں کے رویے سے مایوس ہونے لگی، متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کا انتظار،اجلاس نہ ہوا تو خود میدان میں نکلیں گے، سینئر لیڈر کا اعلان

پشاور (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سندھ کو فنڈز دینے سے متعلق سینٹر شبلی فراز کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے، سینٹر شبلی فراز کے چچا بیرسٹرمسعود کوثر کو پیپلز پارٹی نے ہی گورنر بنایا، اپوزیشن رہبر کمیٹی اجلاس کے منتظر ہیں، اجلاس نہ ہوا تو خود میدان میں نکلیں

گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے وزرا کو اس لیے فارغ کیا کہ وہ کرپٹ تھے، وفاقی حکومت سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدا د کی بجائے الزام تراشی کررہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اے پی سی سے قبل رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے لیے انتظار کررہی ہے، اگر رہبر کمیٹی کا اجلاس نہ ہوا تو پیپلزپارٹی خود میدان میں نکلے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو موجودہ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close