پاکستان میں کورونا وائرس کا علاج بالکل مفت ہو گا، غریب عوام کو خوشخبر ی سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) رہبر ٹرسٹ پاکستان نے کورونا وائرس کے ضرورت مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہمی کا بھی بیڑا اٹھا لیا، اور کہا ہے کہ اگر کسی کے بھی ارد گرد کورونا وائرس کا کوئی ضرورت مند اور غریب مریض موجود ہے تو ہمیں اطلاع کریں۔رہبر ٹرسٹ کے ڈاکٹر ہیتھم البزم ، عمر ڈوگر اور رانا قاسم نے گورنر

پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی اور اپنی اس نئی پیشکش پر انہیں اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہناتھاکہ رہبر ٹرسٹ پاکستان کی ٹیم کی غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کاوش کے بارے میں بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہوئی ، زیتھرومیکس ، ڈیکسامیتھاسون اور ماسکس سمیت انسداد کورونا کی ادویات کی فراہمی کے بعد کھانے کے پیکجز کی تقسیم بھی یقینی بنائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں