پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن کو یکجا رکھنے کیلئے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور موجودہ حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلائیں گے۔ ٹیلیفونک رابطے میں ملک
کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بالخصوص اپوزیشن میں ترقی پسند جماعتوں کے کردار پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے سلیکٹڈ احتساب کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کسی بھی دبائو کو قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب پی ٹی آئی کا سیاسی ونگ بن چکا ہے، احتساب کے نام پر انتقام کسی بھی صورت قبول نہیں، اگر احتساب واقعی کرنا ہے تو بلاامتیاز کرنا ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بہتر کل کیلئے موجودہ حکومت کا ختم ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں