چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بے روزگار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں نئی ملازمتوں کا اشتہار ٹویٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سماجی کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن

ٹرین لاہور میں 250 نئی ملازمتوں کے مواقع ہیں ، اپنے ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے اورنج لائن ٹرین لاہور میں ملازمتوں کی درخواستیں بھجوانے کے لئے دیے گئے ای میل ایڈریس کو بھی شیئر کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 27 اگست کو بھی چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سی پیک منصوبے تھر بلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد آسامیاں دستیاب ہیں ۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جبکہ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، جن کیلئے مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کرسکیں گے ۔اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں ،شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئیگی ۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایس ڈی پی سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا منصوبوں کی وسعت کیلئے دور دراز علاقوں تک شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے مدور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئے گی سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ یہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے اور ان کے ترقی و خوشحالی پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close