یہ شخص ’مشکوک‘ ہے اس سے بچ کر رہنا،وزیر اعظم عمران خان نے ہر اجلاس میں موجود قریبی ساتھی کو ’مشکوک‘ قرار دے دیا‎

اسلام آباد (پی این آئی )اس بندے سے محتاط رہنے ، یہ مشکوک ہے ۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوںنے قریبی شخص کو مشکوک کہا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعظم کے قریبی لوگوں میں سمجھاجاتا ہے ۔ وہ میڈیا پر بھی موجود رہتا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے ہو تو میں نام سن کر خاموش ہو گیا جس پر مجھے عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے محتاط رہنا ، وزیراعظم نے اسے مشکوک قرار دیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حیران کہ وزیراعظم اسے مشکوک بھی کہتے ہیں لیکن وہ کابینہ کے ہر اجلاس میں ہوتا ہے ۔ میرے مطابق وزیراعظم جسے مشکوک کہہ رہے ہیں انہیں اسے سے دور رہنا چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close