سکول کھولنے کے فیصلے میں رکاوٹیں نظر آنے لگیں، حکام کی رائے بدلنے لگی، پہلے مرحلے میں کون سے سکول کھولے جائیں گے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہاہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ایس او پیز پرعملدآمد نہ کرنے کے حوالے سے خدشات ہیں یہ ادارے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جسکی وجہ سے شاید وہ حکومتی تعلیمی اداروں کی طرح ایس او پیز پر عملدآمد نہ کر پائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مکمل یقین دہانی نہیں کروائی جاتی تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے اس حوالے سے ایک حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے اگر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوا تو پہلے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے اور دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو کھولا جائیگا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ نے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق کمیٹی قائم کر دی ہے حکومت مرحلہ وار کھولنے سمیت تمام پہلوؤں پر غور کررہی ہے، پرائمری اسکولز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا مشکل ہے صوبائی کمیٹی سات ستمبر کو اپنی تجاویز کو مرکزی حکومت کو دے گی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close