نوازشریف کی ضمانت غیر موثر ہو چکی، نوازشریف متعلقہ اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کریں، ہائی کورٹ نے حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سرینڈر کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 10 ستمبر سے قبل متعلقہ اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کریں، سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ منگل

کواسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو آئندہ سماعت سے قبل متعلقہ اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کرنے کا موقع دیدیا۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ نواز شریف 10 ستمبر سے قبل متعلقہ اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کریں، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ہائی کورٹ نے کہاکہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت غیر موثر ہو چکی، نواز شریف دس ستمبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ نواز شریف آئندہ سماعت دس ستمبر کو عدالت میں پیشی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close