نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی، اگلےدن آجائیں گے،مریم نواز نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی، اگلےدن آجائیں گے, مریم نواز نے اعلان کر دیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی، اگلےدن آجائیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا

میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ تھا، جج ارشد ملک کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، ہمارے اوپر الزامات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں۔عمران خان کہتے تھے نوازشریف باہر چلے گئے تو ان کا احتساب کا بیانیہ کمزور ہوگیا، پھر عمران خان کہتے تھے کہ فلاں کو ضمانت مل گئی فلاں کو ریلیف مل گیا، سی پیک کا موجد اور بانی نوازشریف ہیں،60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو ایک اقامے پر نکال دیتے ہیں تو سی پیک کو کچھ نہیں ہوتا، نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہوگی تو اگلےدن آجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close