وزیر اعظم عمران خان کے کراچی کے دورے کا پروگرام جاری، کب جائیں گے؟ خصوصی پیکج کیا دیں گے؟ کس کس سے ملیں گے؟ تفصیل جانیئے

کراچی(این این آئی)کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم

کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہائوس کراچی میںشہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں